حکومت ہویا نام نہاد اپوزیشن ہر جگہ چور بیٹھے ہیں٬سراج الحق
احتساب چاہتے ہیں نہ چوری کا مال واپس کرنے کو تیار ہیں ٬چوروں کے ذریعے چوروں کا احتساب نہیں ہوسکتا ٬امیر جماعت اسلامی کا لاہورہائی کورٹ بار سے خطاب
منگل 25 اکتوبر 2016 18:15
(جاری ہے)
مردم شماری اوراردو کو قومی و دفتری زبان بنانے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا ۔
وکلاء نے تحریک پاکستان اور ملک میں ڈکٹیٹر شپ کے خاتمہ کیلئے تاریخی کردار ادا کیا ٬اب ضرورت ہے کہ وکلاء کرپشن کے خاتمہ اور دیانتدار قیادت کے انتخاب کو یقینی بنانے کیلئے میدان میں آئیں ٬ وہ لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کر رہے تھے۔ بار سے صدررانا ضیاء عبد الرحمن اور سیکرٹری انس غازی نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ حافظ عبد الرحمن انصاری ٬چوہدری خالد فاروق صدر آئی ایل ایم ٬نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ ٬ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ٬پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مشرف کو اس کے انجام تک پہنچانے میں اللہ نے وکلاء سے ابابیلوں کا کام لیا ٬مگر آج پھر حکمران پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کیلئے خطرہ بن کے ہیں ۔انہوں نے کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف وزیر اعظم نواز شریف کی ہی نہیںبلکہ اقتدار میں رہنے والے موجودہ اور سابقہ حکمران جنہوں نے قومی دولت کو دل کھول کر لوٹا اور کرپشن کا پیسہ بیرونی بنکوں میں رکھا سب کے بلاامتیاز اور بے رحم احتساب کی بات کرتا ہوں ۔کرپشن نے تمام اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ۔اب کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔انہوں نے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ تبدیلی آئے مگر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ محض حکمرانوں کی تبدیلی سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ ایک پائیدار تبدیلی کیلئے دیانتدار قیادت کا برسراقتدار آنا ضروری ہے اور اس کیلئے ہر فردکو اپنے اندر تبدیلی لانا ہوگی ٬ ملک پر مسلط ظلم و جبر ٬لوٹ کھسوٹ اور استحصالی نظام کے خاتمہ کیلئے تحریک پاکستان کی طرز پر ایک بڑی قومی تحریک کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ وکلاء اس تحریک کا ہراول دستہ ہونگے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 70سال سے اقتدار پر مسلط انگریز کے شاگردوں اور امریکی غلاموں نے تقسیم کرو اور حکومت کرو کے فارمولے کے تحت قوم کو نسلی ٬علاقائی اور مسلکی تعصبات میں الجھائے رکھا اور قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کیا جس کی وجہ سے آج ہر طرف ایک انتشار اور انارکی ہے ۔وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور میرٹ کے قتل عام نے ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھایا ٬عوام کو تعلیم صحت ٬روز گار انصاف اور چھت کی سہولت دینا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے مگر کسی حکومت نے بھی اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا جس کی وجہ سے آج بے چینی ٬مایوسیوں اور محرومیوں کا شکار عوام کسی نجات دہندہ کی راہ دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صلاحیتوں سے مالا مال نوجوانوں کو جب ان کے حق سے محروم رکھا جائے تو وہ مرنے مارنے پر تل جاتے ہیں اور خود کش بمبار بنتے ہیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ 30اکتوبر کو جماعت اسلامی لاہور میں کرپشن مکائو مارچ کررہی ہے جس میں وکلاء برادری اور زندہ دلان لاہور لاکھوں کی تعداد میں شریک ہونگے۔سینیٹر سراج الحق نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شد ید مذمت کی اور سانحہ کوئٹہ ٬مردان اور دیگر واقعات میں شہید ہونے والے وکلاء اور سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ سینیٹر سراج الحق نے وفاقی او ربلوچستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ کوئٹہ واقعہ میں تربت کے 31شہید اہلکاروں کی ڈیڈ باڈیزکوان کے آبائی شہر تک پہنچانے کیلئے فوری طور پر ایئر ایمبولینس مہیا کی جائے تاکہ میتوں کی بروقت تدفین کا انتظام کیا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.