پولیس کی آئوٹ آف ٹرن پرموشنز کیسز کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا

چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 28اکتوبر سے سماعت کرے گا

منگل 25 اکتوبر 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی آئوٹ آف ٹرن پرموشنز کیسز کی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا٬ چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ سید منصور علی شاہ لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں جسٹس یاور علی٬ جسٹس عائشہ اے ملک٬ جسٹس فیصل زمان اورجسٹس عابد عزیز شیخ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لارجر بینچ 28اکتوبر سے آئوٹ آف ٹرن پروموشنز کیسز کی سماعت کرے گا ۔لاہو رہائیکورٹ میں متعدد پولیس افسران نے اپنی تنزلیوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ آئی جی پولیس نے سپریم کورٹ کے آئوٹ آف ٹرن پروموشن فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے ایسے افسران کی بھی تنزلی کر دی ہے جو اس فیصلے کی زد میں نہیں آتے ۔

متعلقہ عنوان :