Live Updates

عمران خان عدالتی فیصلے کا انتظار کریں ٬دھرنے کاکوئی جواز نہیں٬راجہ سفیر

احتجاج کرنا ہر کسی کاحق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا نہیں٬صدر لیبر ونگ اسلام آباد

منگل 25 اکتوبر 2016 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ فیڈرل کپیٹل اسلام آبادکے صدر راجہ سفیر نے کہاہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں٬عمران خان عدالتی فیصلے کا انتظار کریں ٬دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا٬اُن کا ایجنڈا ملک دشمن قوتوں سے ملتا ہے٬عمران خان لاشوں کی سیاست کرناچاہتے ہیں٬ جو لوگ دھرنے کو بنیاد بناکر وفاقی دارلحکومت پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ان کے عزائم کسی صورت پورے نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئی ہے٬ احتجاج اور دھرنے کے نام پر کوئی شخص یا جماعت وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کو ان کے عہدے سے نہ سبکدوش کرسکتا ہے اور نہ ایسا ہوگا۔صدر لیبر اسلام آباد راجہ سفیر نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت اگر قانون کا احترام کرتی تو سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظارکرتی۔ جو لوگ وزیراعظم پاکستان پرکرپشن کے بے بنیاد الزام عائد کررہے ہیں ان کے پاس احتجاج کا کوئی جواز نہیں رہا جب ان کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کاروائی شروع کردی ہے تو پھر وہ کس منہ سے وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر کرسکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :