ملک کی ترقی کے لئے سیاسی استحکام اور امن ناگزیر ہے ٬ احسن اقبال
پاکستان کی معاشی ترقی کودنیا تسلیم کر رہی ہے٬2016 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت بہتر ہے٬سی پیک کی صورت میں پاکستان کی ترقی کے لئے بہترین موقع ملا ٬وقت آ گیا ہے کہ منفی سوچ کو بدل کر مثبت سوچ اپنائی جا ئے٬کینسر ہسپتال کیلئے صحت کی معیاری سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے٬کینسر کی روک تھام کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے٬حکومت پمز کو مثالی ہسپتال بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کابزنس مینجمنٹ کانفرنس سے خطاب
بدھ 26 اکتوبر 2016 15:04
(جاری ہے)
احسن اقبال نے نسٹ میں بزنس مینجمنٹ پر چھٹی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وژن 2025 کے تحت پاکستان کو 2025 میں دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنا ہے۔یہ ایجاد کا دور ہے جو وقت کیساتھ تبدیل ہو رہا ہے۔ترقی کیلئے ضروری ہے کہ نئی ایجادات کے ساتھ مطابقت رکھی جائے۔
کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ خود پر اعتماد ہو اور مثبت سوچ ہو۔عالمی میڈیا جو پاکستان کو خطرناک ملک قرار دے رہاتھا آج ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔پوری دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔سی پیک کے تحت تاریخ میں پہلی بار توانائی کے شعبے میں اتنی بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔دریںاثناء وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا پمز ہسپتال میں بریسٹ سینٹر کا افتتاح کیا اور بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے واک میں شرکت کی۔کینسر ہسپتال کیلئے صحت کی معیاری سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔کینسر کی روک تھام کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔یہ سنٹر پاکستان میں اپنی نو عیت کا پہلا سینٹر ہے جس میں کینسر کے مریضوں کا بہترین علاج کیا جائے گا۔( و خ )متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.