غیرقانونی سائیکل سٹینڈبنانے والے 5افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:38

ملتان۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)دہلی گیٹ کے علاقے میں غیرقانونی سائیکل سٹینڈ بنا کرشہریوں سے بھتہ وصول کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دہلی گیٹ کے علاقے میں ٹی ایم او کی ٹیم نے چھاپہ مارا تو شہزاد٬شبیر اوردیگر نے غیرقانونی سائیکل سٹینڈ بنا رکھاتھا ۔شہریوں سے زبردستی رقم وصول کی جاتی تھی۔شہزاد اور دیگر افراد نے اہلکار عمران کو زدوکوب بھی کیا۔پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔