اندرونی موچی گیٹ میں زور دار دھماکے کے باعث 4 مکانوں کی چھتیں گر گئیں٬2افراد جاں بحق ٬خواتین سمیت 9 زخمی
ملبے سے 8ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ٬ حاجی عمران ٬ اسکے اہل خانہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق ٬ جائیداد بارے چھان بین شروع دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہی عمارتیں گریں ٬دھماکہ ہنڈ گرنیڈ کی فٹنگ کے دوران ہوا یا کسی اور طرح تحقیقات جاری ہیں ‘ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ دھماکہ خیز خواد فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا ٬ مواد پہلے سے موجود تھا یا لایا گیا ٬ ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے ‘ ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ٬ واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لے کر مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
بدھ 26 اکتوبر 2016 20:35
(جاری ہے)
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے 11 افراد کو نکال کر طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی علی عظمت نامی شخص دم توڑ گیا۔
زخمی ہونے والوں میں بچے٬ خواتین اور مرد بھی شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں کو گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا رہا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کی تو محلے داروں نے بتایا کہ چھتیں گرنے سے قبل دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ۔ تاہم پولیس نے اسے افواہ قرار دیا ۔تاہم بعد میں ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا تو بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کرلیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا تو مزید ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جسے فرانزک لیبارٹری بھجوا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف بھی موقع پر پہنچے جہاں پولیس افسران کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ابھی تک ملبے سے 8ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں جو کہ ڈی فیوز ہیں ۔ واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہینڈ گرنیڈ پرانے لگتے ہیں اور یہ بھی پہلو دیکھ رہے ہیں کہ یہ یہاں پہلے سے موجودتھے یا لائے گئے اور یہ بھی کہ یہ سکریپ کی صورت میں تو نہیں لائے گئے ۔ ملبے سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈ کو فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم تحقیقات کے بعد اس میں ملوث افراد کو گرفتار بھی کیا جائے گا ۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 14گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد ایک اور لاش کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا جس کی شناخت علی افضل کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہی عمارتیں گریں ۔ تاہم دھماکہ ہنڈ گرنیڈ کی فٹنگ کے دوران ہوا یا کسی اور طرح تحقیقات جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گھر سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈ کی تعداد 8ہو گئی ۔ سرچ آپریشن کے دوران کافی مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔ فرانزک ٹیموں نے بارودی مواد کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیئے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حاجی عمران اور اسکے اہل خانہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق بارے اور انکی جائیداد کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور پچھلے کمرے کے سامان کا مشاہدہ کر کے مزید حقائد کا پتہ چلے گا ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمارتوں کی چھتیں گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ چھتیں گرنے کے واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.