جمرود میں پولیو ورکر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق٬ملزمان فرار
بدھ 26 اکتوبر 2016 22:33
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق واقعہ جمرود کے نواحی علاقہ غنڈی سکندر خیل میں پولیو مہم کے دوران پیش آیا جہاں پولیو ورکر تیئس سالہ امین خان علاقے میں بچو ں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
اس سلسلے میںجب تحصیلدارجمرود عصمت اللہ وزیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو ٹیم کو ضروری سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔دریں اثنا واقعے کی اطلاع پر پولیٹیکل انتظامیہ کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ارد گرد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اس دوران انتظامیہ نے اجتماعی ذمہ داری کے تحت بیس افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہے۔مقتول پولیو ورکر کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاہے۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.