جمعیت علماء اسلام کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس٬پارٹی پالیسی کارخ متعین کیاگیا
بدھ 26 اکتوبر 2016 22:35
(جاری ہے)
اجلاس میں 28٬ اکتوبر کو شہیداء اسلام و دفاع پاکستان کانفرنس اسلام آباد میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا٬ یہ کانفرنس حضرت مولانا سمیع الحق کی صدارت میں اسلام آباد ہاکی گرائونڈ میں منعقد ہو گی اور اس میں تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔
اجلاس میں علماء اور دینی کارکنوں کے مسائل سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات اور فورتھ شیڈول جیسے بدترین ظالمانہ قوانین کا شکار علماء کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا مسئلہ حل کرانے پر بھی قائد جمعیت کا شکریہ ادا کیا گیا اور چوہدری نثار علی خان کے تعاون اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر خوشی کا اظہار کیا گیاہے۔وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار علماء کو رہا کیا جائے اور مذہبی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں ختم کی جائے۔ اجلاس میں شریک قائدین نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی اور شہید پولیس جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا گیا۔ مولانا سمیع الحق نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت اور دیگر پاکستان دشمن ممالک کے دہشت گردوں کو بے نقاب کیا جائے اور اصل دہشت گردوں کو تحفظ دیتے ہوئے مذہبی کارکنوں کے خلاف کارروائی کی بجائے اصل مجرموں کو بے نقاب کر کے انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علماء و دینی مدارس کے تحفظ کیلئے جمعیت اپنے عظیم کردار جاری رکھے گی اور اس سلسلہ میں کراچی٬ لاہور٬ ڈیرہ غازی خان اور پشاور میں کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور ملک میں نفاذ شریعت کی جدوجہد کو منظم اور تیز تر کیا جائے گا۔مولانا سمیع الحق نے جمعیت کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں اور اسے کامیاب بنانے کیلئے اپنی توانائی صرف کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.