لندن کے میئر صادق خان با اثر ترین ایشیائی شخصیت قرار
جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:39
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) برطانوی تاریخ میں پہلی بار دارالحکومت لندن کے مسلمان میئر منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان صادق خان کو برطانیہ کی سب سے با اثر ترین ایشیائی شخصیت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں جنوبی ایشیائی باشندوں کی کامیابیوں کے جشن منانے کے حوالے سے جی جی ٹو لیڈر شپ ایوارڈز کی سالانہ تقریب میں لندن کے میئر صادق خان کو برطانیہ کی سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والی ایشیائی شخصیت کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
معروف برطانوی پبلشنگ ہاوس ایشین میڈیا اینڈ مارکیٹنگ گروپ نے برطانیہ کے ممتاز ایشیائی شخصیات کی نئی فہرست جاری کی ہے جس میں جنوبی ایشیائی برادری میں سے کئی بے مثال شخصیات کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
جی جی ٹو پاور لسٹ کے مطابق 2017ء کے لیے برطانیہ کی با اثر ترین شخصیات کی فہرست میں پاکستانی نژاد برطانوی سیاست دان ساجد جاوید اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سمیت برطانوی گلوکار زین ملک کے نام شامل ہیں۔
اس سال کے فاتح کا اعزاز پانے کے ساتھ ساتھ صادق خان کو ان کی بے مثال کامیابیوں کے لیے ہیمر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ یہ گراں قدر ایوارڈ خاص طور پر ایسی انفرادی شخصیت کو دیا جاتا ہے جنھوں نے کامیابی کی راہ میں حائل پوشیدہ دیوار کو توڑتے ہوئے آگے کی جانب قدم بڑھائے ہیں۔صادق خان نے کہا کہ میں ہیمر ایوارڈ دینے پر جی جی ٹو لیڈر شپ ایوارڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو برطانیہ کے تنوع کا جشن منانے کے لیے ایک قیمتی پلیٹ فارم ہے ان کا کہنا تھا کہ میں کامیابیوں کی راہ میں حائل پوشیدہ دیوار کو گرانے کی کوششوں کو جاری رکھوں گا اور میں تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے ایک مثبت مثال بننے کی امید رکھتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.