پشاور زلمی نے ''زلمی ورلڈ کپ''---کے انعقاد کا اعلان کردیا
جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے زیر اہتمام عالمی معیار کا ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔مایہ ناز جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں زلمی ورلڈ کپ کا اعلان کرنے پر انتہائی فخر محسوس کررہا ہوں٬ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ جہاں باصلاحیت کھلاڑیوں منظر عام پر لانے کیلئے انٹرنیشنل پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے اس اقدام کا مقصد پاکستان اور بیرون ملک موجود نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کر کے ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنا ہے۔(جاری ہے)
اس ایونٹ میں دنیا کے دس ممالک کے کلب شرکت کریں گے جن سے پشاور زلمی نے شراکت داری کی تھی اور باہمی مقابلے کے بعد فاتح کا فیصلہ ہو گا۔ایونٹ میں پاکستان سمیت جنوبی افریقہ٬ آسٹریلیا٬ انگلینڈ٬ قطر٬ سعودی عرب٬ بحرین سمیت دنیا کے دیگر ملکوں کی کلب ٹیمیں شرکت کریں گی۔
رواں ماہ کے اوائل میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں متحدہ عرب امارات میں چیمپیئن شپ کرانے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان سپر لیگ کے معروف ترین فرنچائز میں سے ایک پشاور زلمی نے لیگ کے پہلے ایڈیشن میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا لیکن وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔حال ہی ہونے والی ڈرافٹ کی تقریب میں سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.