فصلوں اورباغات کو دیمک سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیارکی جائیں٬محکمہ زراعت

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:32

ملتان۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکار زرعی فصلات٬ پھلدار درختوں٬ جنگلات اور گھریلو باغیچوں کو دیمک کے حملہ سے بچائو کے لئے بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ترجمان کے مطابق دیمک کے حملہ سے پودے اور درخت مکمل طور پر سوکھ جاتے ہیں جس کی بدولت ہر سال لاکھوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں جو کہ ملکی معیشت کا بڑا نقصان ہے۔

دیمک کے خاندان میں ملکہ٬ بادشاہ٬ سپاہی اور کارکن ہوتے ہیں٬ خوراک حاصل کرنے کیلئے یہ اگتے ہوئے پودوں سے لے کر جوان پودوں مثلاً گندم٬ کپاس٬ مکئی٬ گنا٬ دالیں اور پھلدار پودوں وغیرہ پر حملہ کرتا ہے۔ دیمک کے حملہ سے متاثرہ پودوں کو اوپر سے کھینچا جائے تو یہ آسانی سے جڑ کے ساتھ ہی اوپر آ جاتاہے۔

(جاری ہے)

پودوں کی جڑوں پر چھوٹے چھوٹے سوراخ موجود ہوتے ہیں جن میں عام طور پر سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے کیڑے چلتے نظر آتے ہیں۔

فصلات پر دیمک کے حملہ کو روکنے کے لئے گوڈی کریں یا بار ہیرو چلائیں ۔آبپاش علاقوں میں رائونی کرتے وقت یا آبپاشی کے دوران اور بارانی علاقوں میں فصل بونے سے پہلے زمین کی تیاری کے وقت یا حملہ ہونے کی صورت میںجب بارش کا امکان ہو تو محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے مقامی فیلڈ عملہ کے مشورہ سے زہروں کا استعمال کریں۔