عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیے ‘ شہباز شریف
بھارتی فوج مظالم اور انسانی سلوک کی بدترین خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیریوںکے جذبہ حریت کو سرد نہیں کرسکی٬ (ن)لیگ نے ہر دور حکومت میں تمام فورمز پرکشمیر کے مسئلے کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یوم سیاہ کے موقع پر پیغام
جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:20
(جاری ہے)
بھارتی فوج شدید مظالم اور انسانی سلوک کی بدترین خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کرسکی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیئے اور کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنا چاہیئے۔
مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور حکومت میں تمام فورمز پرکشمیر کے مسئلے کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ہے ۔وقت نے کشمیرمیں بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی کو ناکام ثابت کر دیا ہے۔ بھارت کی ظلم و تشدد کی پالیسی نے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کو مزید جلا بخشی ہے۔ بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہو ںنے کہا کہ کشمیر میں عوام کے حق خود ارادیت کیلئے اخلاقی٬ سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور مجھے یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.