وفاقی دارالحکومت کی مارکیٹوں کے نمائندگان کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک کی قیادت میں میئر اسلام آباد٬ چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز سے ملاقات
تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے کی طرف سے دو مشترکہ کمیٹیوں کے قیام کا اعلان
جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی طرف سے ڈپٹی میئر زیشان نقوی اور سردارمہتاب جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی طرف سے ڈپٹی میئر چوہدری رفت جاوید اور راجہ وحید بالترتیب مشترکہ کمیٹیوں کے رکن ہوں گے لہذا چیمبر دونوں کمیٹیوں کیلئے اپنے نام تجویز کرے۔
شیخ انصر عزیز نے کہا کہ وہ سی ڈی اے بورڈ میں چیمبر کی نمائندگی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے ایک بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے جس کیلئے قانون سازی کا عمل جا ری ہے اورچیمبر کے صدر کو اس اتھارٹی میں نمائندگی دی گئی ہے تاکہ تاجر برادری کے مسائل بہتر طور پر حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے عملہ کو متعلقہ مارکیٹ یونین کے کنٹرول میں دینے کی تجویز زیر غور ہے تا کہ مارکیٹ یونین خود صفائی کے کام کی نگرانی کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مارکیٹ یونین اپنے وسائل سے مارکیٹ میں کوئی ترقیاتی کام یا فلٹریشن پلانٹ و پبلک باتھ جیسی سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے تو سی ڈی اے اس کی اجازت دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کمیٹیوں کی شفارشات کے نتیجے میں تاجر برادری کے مسائل کو مزید بہتر انداز میں حل کرنے کی طرف مثبت پیش رفت ہو گی۔اپنے استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ شیخ انصر عزیز ایک عوامی لیڈر ہیں اور تاجر برادری کو ان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے 95فیصد مسائل سی ڈی اے سے تعلق رکھتے ہیں اور اکثر مارکیٹوں کے مسائل تقریبا مشترکہ ہیں جو طویل عرصے سے حل طلب ہیں لہذا سی ڈی اے بہتر توجہ دے تو ان کو جلد حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کیلئے چیمبر اور مارکیٹ یونینیں سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے بھرپور تعاون کریں گی تا کہ سازگار حالات پیدا ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے۔اس موقع پر مارکیٹوں کے نمائندگان نے چیئرمین سی ڈی اے کو اپنی مارکیٹوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے لیز کی تجدید کا طریقہ کار بہت پیچیدہ بنایا ہوا ہے جس وجہ سے لیزوں کی تجدید نہیں ہو رہی اور محکمہ بھی ریونیو سے محروم ہو رہا ہے لہذا لیز کی تجدید کو آسان بنایا جائے٬ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں کافی عرصے سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جس وجہ سے سڑکیں اور فٹ پاتھ ٹوٹے ہوئے ہیں٬ سٹریٹ لائٹس کام نہیں کر رہیں٬ کار پارکنگ ٬ فلٹریشن پلانٹ اور پبلک باتھ رومز کی فوری ضرورت ہے٬ صفائی و سیوریج کا نظام تسلی بخش نہیں ہے٬ بعض علاقوں مین سیوریج کا پانی واٹر سپلائی لائنوں میں شامل ہو رہا ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں٬ تجاوزات کو ختم کرنے اور گرین ایریاز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر خالد ملک٬ آئی الیون مارکیٹ کے سیکرٹری جنرل اور چیمبر کے نائب صدر طاہر ایوب٬ مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ٬ چیمبر کے سابق صدور میاں اکرم فرید٬ محمد اعجاز عباسی٬ سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری٬ پشاور موڑ مارکیٹ کے صدر حاجی نثار لنگا٬ بلیو ایریا کے صدر ندیم منصور٬ جناح سپر کے صدر قاضی محمد الیاس٬ جی نائن مرکز کے سیکرٹری جنرل راجہ ذوالفقار٬ جی ٹن فور کے صدر چوہدری ظفر گجر٬ میلوڈی فوڈ پارک کے صدر سرفراز حیدر٬ آئی ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری زاہد قریشی٬ سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی صلاح الدین اعوان٬ آئی ٹن مرکز کے صدر ڈاکٹر سعید٬ جی ٹن ون کے سیکرٹری جنرل اسلم خان٬ جی ایٹ ون کے صدر چوہدری سعید٬ جی ایٹ مرکز کے حامد کیانی٬ آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے صدر مشرف جنجوعہ٬ جی سیون ستارہ مارکیٹ کے الطاف شاہ ٬ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے بابر چوہدری ٬ جی نائن تھری کے صدر نثار مرزا٬ ای الیون مرکز کے صدر شیخ اویس٬ آبپارہ مارکیٹ کے صدر شفیق عباسی٬ جی ٹن مرکز کے سیکرٹری جنرل سردار عابد اور بارہ کہو مین مری روڈ مارکیٹ کے شاہ انور سمیت دیگر مارکیٹوں کے نمائندگان نے چیئرمین سی ڈی اے کو مسائل سے آگاہ کیا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.