ترکی میں داعش سے تعلق کے الزام میں 81مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:35

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) ترکی نے داعش کیساتھ تعلق کے الزام میں81مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا٬ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ استنبول سمیت پانچ شہروں میں انسداد دہشتگردی آپریشن کیا گیا جسکے نتیجے میں داعش کیساتھ تعلق رکھنے والے 81مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے٬ جن کے بارے میں یہ بتایا ہے کہ وہ غیر قنانوی طریقوں سے شام اور عراق جاکر داعش میں باقائدہ شمولیت اختیار کرنا چاہتے تھے۔ ( وقار)

متعلقہ عنوان :