زراعت کے بعد لائیوسٹاک ملکی معیشت کی ترقی میں نمایا ں کردار ادا کررہا ہے٬چوہدری فضل الرحمن کادودھ کانفرنس سے خطاب

جمعرات 27 اکتوبر 2016 21:05

خانیوال۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) خادم پنجاب محمد شہبا زشریف کی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب و ضلعی حکومت خانیوال کے زیر اہتمام جنا ح لائبریری میں دودھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کو حکومت پنجاب کی طرف سے ملاوٹ شدہ اشیاء خوردو نوش کی فروخت کے خلاف کیے جانے والے اقدامات٬ ملاوٹ شدہ دودھ کے نقصانات ٬ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت روکنے کے لیے حکو مت پنجاب کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ۔

دودھ کانفرنس کے مہمان ِ خصوصی ایم پی اے چوہدری فضل الرحمن اور اے ڈی سی فریحہ تحسین جبکہ کانفرنس میں ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر منصور احمد ٬ ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ٬ ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر مشتاق احمد زار٬ڈی ایچ اوڈاکٹر غلام مرتضیٰ٬ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران ٬ ملازمین مویشی پال کسانوں اور شہریوں و میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے چوہدری فضل الرحمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے بعد لائیوسٹاک ایسا شعبہ ہے جو ملکی معیشت کی ترقی میں نمایا ں کردار ادا کررہا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد اب وہ وقت دور نہیں جب ملاوٹ کرنے والے قانون کے شکنجے میں ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ملاوٹ مافیا کے خلاف جاری مہم قابل ستائش ہے آئندہ بھی اس مہم کو بغیر کسی دبائو کے جاری رکھا جائے ۔اے ڈی سی فریحہ تحسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے سخت احکامات دئیے ہیں ۔جس کے بعد ان عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ عوام کو ملاوٹ سے پاک اور صحت مند دودھ کی فراہمی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر منصور احمد نے کہا کہ محکمہ صحت نے ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کا بیڑا اٹھایا ہے تقریب کا مقصد لوگوں میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔سیمینار سے ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ غلام مرتضیٰ ٬ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپر وائز ر محمد اقبال و دیگر مقررین نے خطاب کیا اور شرکاء کو ملاوٹ شدہ دودھ کے صحت پر اثرات اور تدارک فروخت کے بارے میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگا ہ کیا۔

متعلقہ عنوان :