پی ٹی آئی اور ن لیگ کو کراچی میں دھچکا٬ ن لیگ کے ایم پی اے شفیع جاموٹ کے بھتیجے محمود عالم جاموٹ٬ جان عالم ودیگر برادری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ریلی نکالی تو تعصب پرستوں کو آگ لگ گئی ہے اوروہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں٬ نثار احمد کھوڑو
جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:04
(جاری ہے)
اس موقع پر مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو٬ این اے 258کے امیدوار حکیم بلوچ بھی موجود تھے۔ملیر میںپریس کانفرنس کو خطا ب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے مذکورہ رہنمائوں کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ اب بلاول بھٹو زرداری میدان میں ہے اسلیئے آئندہ انتخابات میں بھی تیر چلے گا۔
انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ریلی نکالی تو تعصب پرستوں کو آگ لگ گئی ہے اوروہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور یہ وہی تعصب پرست ہے جو 18 اکتوبر اور 12مئی کے سانحات کے دوران حکومت میں تھے اور انتظامات نہ کرنے کی وجہ سے یہ واقعات رونما ہوئے اور بہت انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم ان کی طرح فیکٹریوںکو آگ نہیں لگاتے نہ ہی بھتہ لے کر پارٹی چلاتے ہیں۔اب ان کی دُم پر لات پڑی ہے تو وہ سیخ پا ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ اس جماعت کا مکافات عمل ہے کہ اب ان سے لوگ سائڈہوتے جارہے ہیں اور پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے جس میں لوگ شمولیت کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کی عوام کو دگلی پالیسی چلنے والوں ٬دھوکے بازوں اور آمروں کے ساتھاریوں کے چنگل سے باہر نکالیں گے ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کسی کی سیٹی اور ایمپائر کے اشاروں پر چلتے ہیں اور نواز شریف سیاستدان نہیں وہ ملک کو بزنس مین کی طرح چلا رہے ہیں جو ماضی میں ایک آمر کے ساتھ معاہدہ کرکے ملک سے فرار ہوگئے تھے ۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے لیے آمروں کو للکارا اور للکارتے رہے گے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم دھرتی کے رکھوالے ہیں سندھ کے تمام علاقوں میںبرابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کرائیں گے ۔انھوں نے کہ کہا کہ ماضی میں جنرل مشرف نے ڈیولیوشن پلان کے تحت صرف من پسند علاقوں کو نوازا اور سندھ کے دیہی علاقوں کو نظرانداز کیا۔انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سندھ پر بری نظر ڈالی اور سندھ کو ٹکڑے کرنے کے باتیں کی وہ آج خود ٹکڑے ہوگئے ہیں اب ملکر ان کو مزید کمزور کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.