رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن کو ماڈل اسٹیشن بنا یا جائے گا٬ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمداعجازبڑرو

جمعرات 27 اکتوبر 2016 23:06

رحیم یارخان۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمداعجازبڑرونے کہاہے کہ رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن سکھرڈویژن کامثالی اسٹیشن بنائیں گے‘ ضلعی حکومت کے تعاون سے ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں گرین بیلٹ کاقیام لانے کے لیے بھی جلدعملدرآمدیقینی بنائیں گے‘ اسٹیشن کوتھری گریڈدلوانے اورپلیٹ فارم نمبر2پرواش رومزبنانے کافیصلہ‘ ریلوے پلوں اورپٹڑیوں کی تعمیرومرمت جلدمکمل کرلی جائے گی۔

(جاری ہے)

رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن کی سالانہ انسپکشن کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ ریلوے کاماہانہ ریونیودینے میں رحیم یارخان اسٹیشن کی کارکردگی لائق تحسین ہے٬ اس سلسلہ میں انہوں نے لاڑکانہ اسٹیشن کوگریڈٹوجبکہ رحیم یارخان کومسافروں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظرگریڈتھری دلوانے کااعلان کیا‘ انہوں نے اسٹیشن ماسٹرمنظورعلی مشہوری اورڈی این تھری آصف ممتازکوریلوے کنٹرول روم کی فوری مرمت اورپلیٹ فارم نمبر2پرواش رومزبنانے کی ہدایت کی‘‘اس موقع پرڈی سی اوریلوے عثمان چاچڑودیگرافسران بھی ان کے ہمراہ موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :