محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے مستحق دیہی خواتین کوجھوٹیاں ٬وہڑیاں اوربھیڑ٬بکریاںفراہم کی جائیں گی٬ڈاکٹرآصف جاہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 23:06

مظفرگڑھ۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ لائیورسٹاک آفیسرمظفرگڑھ ڈاکٹرآصف جاہ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پرغریب دیہی خواتین کی بہبودکیلئے محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے ضلع کی دیہی خواتین کو250جھوٹیاں ٬وہڑیاں اور320بھیڑ٬بکریاں نومبرکے تیسرے ہفتے فراہم کی جائیں گی جس کیلئے مستحق دیہی خواتین درخواست فارم لائیوسٹاک آفس ٬ڈی سی اوآفس اورمتعلقہ علاقوں کے مویشی ہسپتال سے حاصل کرسکتی ہیں اوردرخواست کی فوٹوکاپی بھی قابل قبول ہوگی ٬انہوںنے کہاکہ دیہی مستحق خواتین کی معاشی حالت بہتربنانے کیلئے یہ سکیم نمایاں کرداراداکرے گی۔