حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج کو سختی سے دبانے کا فیصلہ ‘پولیس کا عمران خان اور شیخ رشیدکی رہائش گاہوں کوگھیراﺅ۔ داخلی ، خارجی راستوں کو کنیٹینرز سے بلاک کردیا گیا- حکومت کی طرف سے شیخ رشید کو دوپہر دو بجے سے پہلے گرفتار یا نظر بند کرنے کا فیصلہ - ہرصورت لال حویلی پہنچیں گے-عمران خان
میاں محمد ندیم جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:15
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اکتوبر۔2016ء) حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج کو سختی سے دبانے کا فیصلہ کیا ہے اورپولیس نے عمران خان اور شیخ رشیدکی رہائش گاہوں کوگھیر لیا ہے۔ داخلی ، خارجی راستوں کو کنیٹینرز سے بلاک کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ نظربندی کےاحکامات نہیں ، سیکیورٹی کی جارہی ہے۔تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بنی گالا اور لال حویلی کا پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے گھیراوکرلیاہے اوراطراف کی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہیں تاہم تحریک انصاف کے کارکن گیس ماسک پہنے بنی گالا پر موجود ہیں۔رات گئے عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سینئرقیادت کااہم اجلاس بھی ہوا۔(جاری ہے)
جس میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔
عمران خان نے پارٹی کے تمام رہنماوں اورکارکنوں کوآج بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ نظربندی کے پیش نظرعمران خان کارکنوں کے حصارمیں بنی گالاسے نکلیں گے۔عمران خان کے لیے نجی کمپنی سے ہیلی کاپٹرکی بکنگ بھی کرالی گئی ہے۔پولیس رکاوٹ کی صورت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ سے نکلنے کا آپشن بھی زیر غور آیا۔اس سے پہلے شیخ رشید نے عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے عوامی مسلم لیگ کے جلسے کے مقام کی تبدیلی پربھی غور کیا۔دوسری جانب حکومت کی طرف سے شیخ رشید کو دوپہر دو بجے سے پہلے گرفتار یا نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے لال حویلی جانے والے تمام راستے بند کر دیئے۔ لال حویلی روڈ پر سو سے زائد کنٹینرز لگا دیئے گئے۔ جبکہ جلسہ گاہ کو بھی سیل کر دیا گیا ، ساو¿نڈ سسٹم اٹھا لیا گیا اور میٹرو سروس کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔شیخ رشید نے ٹویٹ میں لال حویلی کے راستے سیل کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑا شیر بنا پھرتا ہے جو ایک حویلی سے ڈرتا ہے۔ ادھر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ہرصورت لال حویلی پہنچیں گے‘ عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ 2 نومبر کو اسلام آباد آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے یوتھ کنونشن میں گرفتاریوں کے خلاف آج بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کررکھا ہے-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.