انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے لندن گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی 3 ویٹ لفٹرز کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر معطل کردیا
جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:25
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی)نے لندن گیمز2012میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی قازقستان کی تین ویٹ لفٹرز کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر معطل کردیا۔قازقستان سے تعلق رکھنے والی ویٹ لفٹرز ذوالفیہ چنشانلو٬ مائیا مانیزا اور سویٹلانا پوڈوبیڈووا٬ لندن اور بیجنگ اولمپکس 2008 کے دوران لیے گئے نمونوں میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے والے سینکڑوں ایتھلیٹس میں شامل ہوئی ہیں۔
آئی او سی کی جانب سے بیلاروس سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر جنھوں نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا٬ کو بھی نااہل قرار دیا ہے۔روسی ویٹ لفٹر بیسک کوڈوکوف نے لندن اولمپک میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا تاہم وہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے لیکن ان کے میڈل کو واپس نہیں لیا گیا کیونکہ 2013 میں ان کا انتقال ہوا تھا۔(جاری ہے)
ذوالفیہ چنشانلو٬ مائیا مانیزا اور سویٹلانا پوڈوبیڈووا تینوں قازق ویٹ لفٹرز کے لیے گئے تمام ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔
آئی اوسی کے اعلان کے مطابق خواتین کے 69 کلوگرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی بیلاروس کی مارینا شکیرمانکووا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے والے ایتھلیٹس میں شامل ہوئی ہیں۔آئی او سی کا کہنا ہے کہ توانائی بخش ادویات کے استعمال کے شبہے میں 1240سے زائد ایتھلیٹس کے نمونے جائزے کے لیے حاصل کئے گئے تھے جس کے بعد بیجنگ اور لندن اولمپکس میں حصہ لینے والے 98 کے قریب ایتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ہیں۔اب تک لندن سے تعلق رکھنے والے 10 گولڈ میڈلسٹ اپنے اعزاز سے محروم ہوچکے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.