وزیراعلیٰ پنجاب کی ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر٬ وزیراعظم اورعوام کومبارکباد
رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیز لیڈرشپ کے باعث ترکی نے غیرمعمولی ترقی کی ہے پاکستان اور ترکی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے یکساں سوچ کے مالک ہیں٬جمہور ی اقدار کے استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے ترکی دنیا کا خوشحال ملک بن چکا ہے٬شہبازشریف
جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے یکساں سوچ کے مالک ہیں۔
جمہور ی اقدار کے استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے ترکی دنیا کا خوشحال ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیز لیڈرشپ کے باعث ترکی نے قلیل عرصہ میں غیرمعمولی ترقی کی ہے۔ زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور قدرت آفت٬ ترکی ہمیشہ پاکستان اور یہاں کے عوام کے شانہ بشانہ رہا ہے۔ ترکی کی طرف سے قدرتی آفات کے وقت سماجی اور معاشی امداد اور تعاون پاک ترک مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔مظفرگڑھ میں سٹیٹ آف دی آرٹ رجب طیب اردگان ہسپتال ترکی کی جانب سے پاکستان کیلئے شاندار تحفہ ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دیرینہ بھائی چارے کے جذبات کو معاشی تعاون کی شکل دینے کا اعزاز مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو حاصل ہے۔انہوںنے کہا کہ ترک عوام نے گزشتہ دنوں جمہوریت کیساتھ جس غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیاوہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے ترقی کا یہ سفرجمہوریت پسند معاشرے کی مدد سے طے کیا ہے اور جمہوریت کی خاطرجاں بحق ہونے والے ترک بہن بھائیوں کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.