کوہاٹ‘مخالفین کی فائرنگ سے سسر جاں بحق ‘داماد زخمی
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:57
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق موسم خان بانڈہ کوہاٹ کا رہائشی تمیس خان ولد فتح خان اپنے داماد ادریس خان ولد میکائیل سکنہ بانڈہ دوست محمد ڈھوڈہ شریف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر تاریخ پیشی کیلئے کوہاٹ کچہری آرہے تھے کہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر خواصی بانڈہ چوک میں گھات لگائے مبینہ ملزمان سیف اللہ ولد امیر خان سکنہ ڈھوڈہ شریف اور اسکے ساتھی نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں تمیس خان موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا داماد ادریس خان زخمی ہوگیا۔
واردا ت کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو کوہاٹ ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پولیس تھانہ جرما نے مجروح ادریس کی مدعیت میں نامزد ملزم سیف اللہ اور اسکے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔قتل اور اقدام قتل کا یہ واقعہ سابقہ عداوت کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں اور واقعہ میں ملوث روپوش ملزمان کی تلاش جاری ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.