سعودی عرب میں پہلی خواتین کی مخصوص موبائل فون شاپ کا آغاز کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:51

سعودی عرب میں پہلی خواتین کی مخصوص موبائل فون شاپ کا آغاز کر دیا گیا

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اکتوبر 2016 ) سعودی عرب میں پہلی خواتین کی مخصوص موبائل فون شاپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔ مملکت میں پہلی مرتبہ ایک ایسی دکان کا افتتاح کیا گیا ہے جو صرف خواتین کیلئے مخصوص ہے۔

(جاری ہے)

اس دکان کی مالکن بھی ایک خاتون ہے۔ مریم نامی اس خاتون نے آرٹس کے شعبہ میں تعلیم حاصل کی تاہم بعد ازاں اپنے شوق کے باعث ٹیکنیکل شعبہ میں کیرئیر کا آغاز کیا۔ مریم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو حراساں کیے جانے کے واقعات سامنے آنے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایک ایسی دکان کا آغاز کیا جائے جو صرف خواتین کیلئے مخصوص ہو۔

متعلقہ عنوان :