عوامی سروے میں 62فیصد شہریوں نے اسلام آبادبند کرنے کی مخالفت کردی
ْسروے میں 16اکتوبرسی22 اکتوبر تک 1568 افراد نے حصہ لیا ٬ْ84فیصد نے جمہوریت کے حق میں رائے دیدی 84 فیصد افراد نے جمہوریت کے حق میں ٬ْ 16 فیصد نے آمریت کے حق میں رائے دی
اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) عوامی سروے میں 62فیصد شہریوں نے اسلام آبادبند کرنے کی مخالفت کردی ٬ْ 84فیصد نے جمہوریت کے حق میں رائے دیدی ۔گیلپ سروے آف پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں سے متعلق کرائے گئے سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی ٬ْسروے میں 16اکتوبرسی22 اکتوبر تک 1568 افراد سے رائے لی گئی۔سروے میں 37 فیصد لوگوں نے اسلام آباد کو بند کرنے کے فیصلے کی حمایت ٬ْ 62 فیصد نے اسلام آباد بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی٬ ایک فیصد افراد نے رائے دینے انکار کیا۔
مارشل لاء سے متعلق پوچھے گئے سوال پر 63 فیصد افراد نے مارشل لاء کی مخالفت ٬ْ 28 فیصد افراد نے مارشل لاء کی حمایت کی۔9 فیصد افراد نے مارشل لاء کے متعلق رائے دینے سے گریز کیا ۔(جاری ہے)
جمہوریت سے متعلق سوال پر 84 فیصد افراد نے جمہوریت کے حق میں ٬ْ 16 فیصد نے آمریت کے حق میں رائے دی ٬ْ2013 کے مقابلے میں مختلف اداروں کی کارکردگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر 42فیصدشہریوں نے قومی اسمبلی کی کارکردگی میں بہتری کی بات کی ٬ْ 31 فیصد کے خیال میں سیاسی قیادت کی کارکردگی میں بہتری آئی ۔
رپورٹ کے مطابق فوج کی کارکردگی میں 66فیصد تک بہتری آئی٬سپریم کورٹ کی کارکردگی میں 2 فیصد کمی آئی٬ مذہبی قیادت پر لوگوں کا اعتبار 57 فیصد تک بڑھا ہے٬تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں 50 فیصد تک بہتری آئی ۔65 فیصد افراد کی رائے میں پاناما لیکس کی وجہ نوازشریف مشکل صورتحال سے دو چار ہیں ٬ْ71 فیصد کی رائے میں شریف فیملی پاناما لیکس کی وجہ سے کرپشن کے الزامات کی زد میں ہے۔78 فیصد کی رائے میں تحریک انصاف کی قیادت بدعنوان ہے ٬ْ 62 فیصد کی رائے میں عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی چھپا کر جرم کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.