عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ٬ کسی کو بھی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے ٬ تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل چند روز میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگا٬2018ء کے بعد بھی نواز شریف ہی وزیر اعظم ہونگے
وفاقی وزیر دفاعی پیدواررانا تنویرحسین کا واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اتوار 30 اکتوبر 2016 18:40
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر کوبتایا گیا کہ 18لاکھ روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا ہے جہاں سے پوری آبادی کو صاف پانی میسر آئیگا۔
خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان شرارت کرکے ملکی ترقی کا پہہ رکنا چاہتا ہے مگر عوام نے اس سازش کو ناکام بنادیا ہے٬ کسی کوبھی اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اپنے دل میں پاکستان کی تعمیرو ترقی اورخوشحالی کا عزم رکھتے ہیں اور ہر دور اقتدار میں پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنے کیلئے لازوال منصوبوں کا آغاز کیا مگر مسلم لیگ ن کو تین سال سے زیادہ اقتدار کا موقع نہیں دیا جاتا کیونکہ مخالفین اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری حکومت پانچ سال میں عوام کو وہ سب کچھ فراہم کردیگی جس کے بعد اپوزیشن کبھی اقتدار کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے ہر پاکستانی کی تقدیر بدل جائیگی۔میرے حلقہ میں بھی چند شرپسند موجود ہیں جو عوامی خدمت کے راہ میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں محدود وسائل کے باوجود وسیع پیمانے پر تعمیرو ترقی کے منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچایا ہے۔2018ئ تک باقی ماندہ منصوبوں کو بھی مکمل کرکے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرینگے۔رانا تنویر حسین نے منوں آباد کیلئے سیوریج سسٹم٬ سوئی گیس کی فراہمی جی ٹی روڈ پر اوورہیڈ برج سمیت دیگر منصوبہ جات کو جلد از جلد مکمل کرنے کا اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.