پی ٹی سی ایل اور Netflix کے درمیان شراکت کے معاہدے پر دستخط
اتوار 30 اکتوبر 2016 19:30
(جاری ہے)
یادرہے کہ جنوری 2016 ء میں Netflix کے عالمی طور پر آغاز کے بعد سے Netflix ٹیلی وژن دیکھنے والوں کو ا علیٰ و معیاری تجربے سے روشناس کرا رہی ہے۔
اس معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر٬ عدنان شاہد نے کہا :’’ڈیجیٹل انٹر ٹینمنٹ کی فراہمی پی ٹی سی ایل کی اولین ترجیح ہے٬ اور Netflix کے ساتھ شراکت اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔ ہم پاکستان میں Netflix کے ساتھ کام کرکے عالمی معیار کے ڈراموں اور فلموں کو پاکستان میں پیش کرسکیں گے۔‘‘ Netflix بزنس ڈیولپمنٹ کے نائب صدر برائے ایشیا٬ Tony Zameczkowski٬نے اس موقع پر کہا :’’ ہم پاکستان میں پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیںاور پاکستانی صارفین کے لئے اعلیٰ معیار کی انٹر ٹیمنٹ فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘ Netflix عالمی طور پر صفِ اول کا انٹر نیٹ ٹیلی وژن نیٹ ورک ہے جس کے 190 ممالک میں پھیلے ممبران کی تعداد 86 ملین سے زائد ہے٬ جو روزانہ 125 ملین گھنٹوں کے ٹی وی شوز اور فلمیں اس نیٹ ورک کے ذریعے دیکھتے ہیں ٬ ان میںڈرامہ سیریز٬ دستاویزی اور فیچر فلمیں شامل ہیں۔Netflix کے ممبران کسی بھی وقت٬ کسی بھی جگہ کسی انٹر نیٹ سے منسلک اسکرین پر بغیر کسی کمرشل کے جتنا چاہیں دیکھ سکتے ہیں اور اپنی مرضی سے اسے چلا سکتے ہیں٬ روک سکتے ہیں اور دوبارہ وہیں سے دیکھنا شروع کرسکتے ہیں جہاں اسے انہوں نے چھوڑا تھا۔پی ٹی سی ایل پاکستان میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) سروسزاور انٹرٹینمنٹ کی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اپنی براڈ بینڈ اور ڈیجیٹل ٹیلی وژن کی خدمات لاکھوں لوگوں کو فراہم کرتی ہے۔ پی ٹی سی ایل کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ صارفین کو بہترین سہولیات حاصل ہوں٬ اسی لئے پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کا اسٹریمنگ مواد فراہم کرنے کے لیی٬ْ Netflix کے ساتھ یہ معاہدہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.