حکمران ٬ سیاستدان بردباری کا مظاہرہ کریں٬ ملک مزیدکسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا: ساجد نقوی
سیاسی اختلافات کے باوجود باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے٬ جمہوریت کی مضبوطی ٬ کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے٬ قائد ملت جعفریہ
اتوار 30 اکتوبر 2016 19:50
(جاری ہے)
گزشتہ رات گھر میں ہونیوالی مجلس عزا پر دہشت گردوں کی فائرنگ او ر بے گناہ لوگوں کی شہادت ایک لرزہ خیز واردات ہے٬ قبل ازیں تکفیریوں کا وزیر داخلہ کی ناک کے نیچے اجتماع جس میں بھرپور اور کھل کر تکفیریت کی گئی ٬ اگلے ہی یہ روز یہ لرزہ خیز واردات شہر قائد میں رونما ہوگئی جس نے کراچی میں جاری آپریشن پر واضح سوالیہ نشان لگادیا ہے ٬ اس کے علاوہ چند روز قبل کوئٹہ میں ایک بڑا دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا ہے٬ ایسے حالات میں حکمرانوں اور سیاستدانوں کو برد باری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔
انہوںنے کہاکہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے ٬ حکومت کو بھی اس سلسلے میں لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا سب کی ذمہ داری ہے٬ ملک میں استحکام ٬ جمہوریت کی مضبوطی ٬ کرپشن کا خاتمہ اور آئین و قانون کی بالادستی بہت بڑے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیںکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اس کاجڑسے خاتمہ کیا جائے ٬ صرف شاخیں کاٹنے سے کرپشن ختم نہیں ہوگی ٬اسی طرح دہشت گردی کے خاتمے اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بھی ٹھوس عملی اقدامات اٹھانا ہونگے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کابہتر حل ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے نکلتاہے٬ پارلیمنٹ موجود ہے تو تمام فریقین کو مسائل باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں کیونکہ موجودہ صورتحال میں ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.