لاہور٬ اسلام آباددھر نے میں کارکنوں کی بھرپور شرکت کو روکنے کیلئے گرفتاریاں شروع

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:20

لاہور٬ اسلام آباددھر نے میں کارکنوں کی بھرپور شرکت کو روکنے کیلئے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) شہر بھر میں پولیس نے تحریک انصاف کے 2 نو مبر کے اسلام آباددھر نے میں کارکنوں کی بھرپور شرکت کو روکنے کیلئے گرفتاریاں شروع کردی گئی جبکہ ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے مقامی کارکنوں کی مدد سے ان کے علاقے کے متحرک تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنمائوں کی فہرستیں تیار کی گئیں اور ان کی نشاندہی پر ہی پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے ٬جبکہ اتوار کی درمیانی شب کو مختلف جگہوں دفاتر ٬گھروں ٬ڈیروں سے بڑی تعداد میں رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لئے چھا پے مار ئے جاتے رہے ٬ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے پہلے سے درج دفعہ 144 اور 16.MPO کے تحت مقدمات میں ان کارکنان اور رہنمائوں کو ملوث کیا جائے گا اور جو زیادہ سرگرم کارکنان ہیں انکو اسلام آباد پی ٹی وی سنٹر پر مبینہ حملہ میں ملوث کیا جائے گا جس میں خواتین اور نابالغ لڑکے بھی شامل ہیں پولیس نے تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال ٬میاں محمود الرشید کے مسلم ٹائون دفتر میں چھا پہ اور ٬عبدالعلیم خان٬شفقت محمود ٬و دیگر رہنمائوں کے حلقوں میں چھاپوں کے دوران دیگر کارکنان کی گرفتاری کے لئے ان کے لاہور میں قائم دفتروں اور گھروں ٬ڈیروں٬ کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو ماڈل ٹائون ٬فیصل ٹائونشاہدرہ مسلم ٹائون ٬صدر کینٹ٬ اور اندورن شہر میں تعینات کر دیا گیا ہے ٬ اعلیٰ پولیس افسران نے متعلقہ تھانوں کی پولیس کو ہدایات جاری کی ہے کہ اسلام آباد جانے والے کارکنان کی گرفتاری کو یقینی بناکر مکمل رپورٹ پیش کریں ٬پو لیس نے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری کو بھی تعینات کر دیا ہے۔