طاہر القادری 2نومبر احتجاج میں شر کت کے بارے حتمی فیصلہ کل کر یں گے‘ پارٹی سے تیاریوں کی حتمی رپورٹ طلب کر لی ‘ذرائع

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:50

طاہر القادری 2نومبر احتجاج میں شر کت کے بارے حتمی فیصلہ کل کر یں گے‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری 2نومبر کے شر کت کے بارے حتمی فیصلہ کل (منگل) کر یں گے جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پارٹی سے اب تک کی تیاریوں کے حوالے سے حتمی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی تحر یک کے ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری 2نومبرکے تحر یک انصاف کے احتجاج سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ ہے اور اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے انکو آج شام احتجاج میں شر کت کے حوالے سے کی جانیوالی تیاریوں اور گر فتاریوں سمیت دیگر معاملات پر رپورٹ بھی دی جائیگی وہ ڈاکٹر طاہر منگل کے روز احتجاج میں شر کت حوالے سے دعویٰ کر یں گے اور اگر وہ شر یک ہوں گے تو وہ لاہور نہیں بلکہ اسلام آبا دآنے کو تر جیح دیں گے تاہم اس حوالے سے جب کوئی حتمی فیصلہ ہوگا تو تحر یک انصاف کو بھی آگاہ کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :