ربیع کسان میلہ6 نو مبر کو منعقد ہوگا

پیر 31 اکتوبر 2016 16:17

ٍِفیصل آباد۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زیر اہتمام ربیع کسان میلہ اتوار6 نومبر کوصبح 9 بجے یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود ہوں گے جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ زرعیہ پرو فیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان( ستارہ امتیاز)پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف پرنسپل آفیسر ٬ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجدڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر ٬ پروفیسر ڈاکٹر محمد یاسین انسٹیٹیوٹ آف سائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسزو دیگر ماہرین تعلیم ٬ زرعی سائنسدان ٬ دانشور ٬ زمیندار٬ کاشتکار٬ کسان بھی موجود ہوں گے نیز سائنس میلہ میں مختلف زرعی آلات وادویات بنانے والی کمپنیاں بھی شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ میلہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد میلہ ہوگا جس میں کاشتکاروں کو بہترین مشاورت و رہنمائی کے مواقع بھی دستیاب ہوسکیں گے۔