وزیر اعلی پنجاب کی میاں عامر محمود کو پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کا چیئرمین اور دیگرنو منتخب عہدیداران کومبارکباد

امید ہے نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی:شہباز شریف

پیر 31 اکتوبر 2016 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے دنیا میڈیا گروپ کے سربراہ میاں عامر محمود کو پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے -وزیر اعلی نے دورید قریشی کو سینئر وائس چیئرمین ٬ میر ابراہیم رحمان کو وائس چیئرمین ٬ شکیل مسعود کو سیکرٹری جنرل ٬ محمد اسلم کو جوائنٹ سیکرٹری اور ارشد زبیری کو بھی فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے -وزیر اعلی شہباز شریف نے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری نے انتہائی قلیل عرصے میں بے پناہ ترقی کی ہے اورموجودہ حالات میں میڈیا کا کردار بہت اہمیت رکھتا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور میاں عامر محمود پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کو مزید موثر اور مضبوط تنظیم بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :