Live Updates

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈاون کا فیصلہ تبدیل کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

muhammad ali محمد علی منگل 1 نومبر 2016 22:30

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈاون کا فیصلہ تبدیل کرنے کی اصل ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم نومبر2016ء) عمران خان کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈاون کا فیصلہ تبدیل کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے منگل کے روز اسلام آباد لاک ڈاون کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کل بروز بدھ دھرنے کی بجائے اسلام آباد میں جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے لیے گئے فیصلے کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی جماعت کے رہنماوں کی کارگردگی سے مایوس ہو کر اسلام آباد لاک ڈاون کا فیصلہ تبدیل کیا۔

عمران خان کی جانب سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماوں کو کارکنان کی بڑی تعداد اسلام آباد لانے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا جس میں وہ ناکام رہے۔ اسی باعث عمران خان شدید مایوس اور رہنماوں پر برہم تھے اور انہیں پھر بالاخر مجبوری میں لاک ڈاون کا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :