حکومت بحرانی کیفیت سے نکلی ہے یا نہیں فیصلہ چند روز میں ہو جائیگا٬خوشید شاہ
عمران خان قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے٬قوم نے دیکھ لیا کارکن مارے کھاتے رہے اور وہ بنی گالہ میں پش اپس لگاتے رہے٬کہاوت ہے جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں بحران سے نکلنے کیلئے وزیر اعظم ہمارے چار مطالبات کو فوری تسلیم کرے ٬اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 2 نومبر 2016 16:28
(جاری ہے)
محترمہ بے نظیر بھٹو نے تحریکوں کو کامیاب کروانے کے لئے تحریک کو لیڈ کیا اور ورکر کے ہمراہ دنڈے کھائے مگر عمران خان نے اپنے ورکز کو مایوس کیا ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کو امید تھی کہ وزیر اعلی پرویز خٹک کی قیادت مین کے پی کے سے پی ٹی آئی کے ورکز کی بڑی تعداد آئے گی اور دھرنے کے لئے مدد ملے گی جو نہ مل سکی ۔ وزیر اعلی کے پی کے نے وفاق پر چڑھائی کی جو افسوسناک عمل تھا ۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ جو اقدامات کئے جس سے نواز شریف مزید مضبوط ہو جاتے ہیں عمران خان نے اپنے آپ کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ناکامی صرف ایک جماعت کی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام سیاسی ورکر کی ناکامی ہے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہ پش اپ لگا کر عمران خان دکھا رہے تھے کہ ہم بھاگنے کے لئے تیار ہیں ۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت بحرانی کیفیت سے نکلی ہے کہ نہیں اس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں سامنے آ جائے گا حکومت کو بحرانی کیفیت سے نکلنے کے لئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے چار مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کر لینے چاہئیں اس وقت بال نواز شریف کے کورٹ میں ہے حکومت کو فی الفور مستقل وزیر خارجہ لانا ہو گا ۔ سی پیک کے مغربی روٹ پر پہلے کام شروع کرنا ہو گاتاکہ چھوٹے صوبوں کی محرومیوں کو کم کیاجا سکے اور چھوٹے صوبوں میں ترقی کا سفر شروع ہو سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریل میں ہم نے پارلیمنٹ میں پانامہ کی تحقیقات کے لئے بل پیش کیا تھا مگر حکومت ہمارے بل پر اپنا بل لے آئی حکومت کو ہمارے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے نہیں تو بحران شدت اختیار سکتا ہے ۔ (جاوید)مزید اہم خبریں
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.