ڈاکٹر عاصم کی بہت جلد دیگر مقدمات میں بھی ضمانت ہوجائے گی٬وزیراعلیٰ سندھ
بلاول بھٹونے مڈ ٹرم انتخابات کی بات نہیں کی٬پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے٬سید مراد علی شاہ مجالس کو تحفظ فراہم کرنا پولیس اور سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے٬دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ٬میڈیا سے گفتگو
بدھ 2 نومبر 2016 16:52
(جاری ہے)
ہمیں عدالتوں پر یقین ہے٬ڈاکٹرعاصم تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رہا ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم پرنیب کے مقدمات باقی ہیں٬اور بہت جلد ڈاکٹر عاصم کی نیب کے مقدمات میں بھی ضمانت ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ڈیڑھ سال سے انہیں رکھا ہوا ہے۔ جلد دیگر دو کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مڈٹرم انتخابات کی بات نہیں کی٬تاہم اگرمڈٹرم انتخابات ہوتے ہیں توآئین میں اس کی گنجائش ہے۔ہمارے لیے کامیابی جمہوریت کی مضبوطی میں ہے٬ بلاول بھٹو کے مطالبات جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ احتجاج سب کاجمہوری حق ہے پی ٹی آئی کارکنان پرتشدد کی مذمت کرتے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان جب تک جاری ہے اس وقت تک ایپکس کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔بلدیات ینمائندوں کے اختیارات سے متعلق انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ غلط فہمی میں ہیں کہ آج بھی مشرف دور کے اختیارات حاصل ہیں۔وزیراعلی نے کہاکہ مجالس کو تحفظ فراہم کرنا پولیس اور سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جو لوگ دہشت گردی کرتے ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں18سے 65 سال کے افراد کی حادثاتی موت میں اہل خانہ کوپیسے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کوپیسے بیوروکریسی کے ذریعے نہیں انشورنس کمپنی سے براہ راست ملیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.