تھل جیپ ریلی اور شرکاء کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے

جمعہ 4 نومبر 2016 20:33

تھل جیپ ریلی اور شرکاء کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے فول پروف انتظامات ..
مظفر گڑھ۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ تھل جیپ ریلی اور شرکاء کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں٬ جس کیلئے محکمہ پولیس کے افسران ٬ اہلکاروں اورقومی رضا کاروں کے خدمات لی گئی ہیں٬ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سطح پر بھی کسی کام کیلئے کسی سکول کے طلباء کو طلب نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی محکمہ تعلیم کے افسران کو اس کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔