انٹرنیشنل انڈین فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 4 نومبر 2016 20:48

انٹرنیشنل انڈین فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2016ء) 47 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں کسی بھی پاکستانی فلم کی اسکریننگ نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے ڈر سے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی جس کے بعد متعدد اداکار بھارت چھوڑ چکے ہیں تاہم انتہا پسندوں کے خوف نے پاکستانی فلموں کو بھارتی فلم فیسٹیول سے بھی باہر کردیا گیا ہے ٬ْبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر گوا میں 47 واں انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 20 سے 28 نومبر تک منعقد کیا جائیگا جس میں 88 ممالک کی 194 فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا تاہم فیسٹیول میں کسی بھی پاکستانی فلم کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

فلم فیسٹول کے ڈائریکٹر سینتھل راجن نے کہا کہ پاکستان سے 2 فلموں کو نامزدگیوں کے لیے بھیجا گیا تھا تاہم فیسٹیول میں کسی بھی پاکستانی فلم کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد کسی بھی پاکستانی فلم کو شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد مامی فلم فیسٹول سے پاکستانی فلم ’’جاگا ہوا سویرا‘‘ کو نکال دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :