تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی نائب صدر علی طارق چیمہ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل
تحریک انصاف رہنمائوں کی مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت محمد نواز شریف کی پالیسیوں اور وڑن پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے‘ عمران خان کے دھرنے اور لاک ڈاون کی ناکامی کا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے‘ عمران خان کی انتہا پسندانہ اور انتشار کی سیاست سے تحریک انصاف کے کارکنان بھی پریشان ہیں ‘ باشعور عوا م ترقی وخوشحالی کا راستہ خوب جانتے ہیں وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان برجیس طاہر کا شمولیتی تقریب سے خطاب
ہفتہ 5 نومبر 2016 22:15
سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگکگت بلتستان چو ھدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما?ں کی مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت محمد نواز شریف کی پالیسیوں اور وڑن پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔ وہ ہفتہ کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی علاقہ علی آباد میں تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی نائب صدر علی طارق چیمہ اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ ( ن) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ ( ن) کا اعزاز ہے کہ اسے محمد نواز شریف کی صورت میں ایک سنجیدہ ٬ تحمل مزاج اور ملک سے مخلص قیادت دستیاب ہے جن کی رہنمائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ آ ج پاکستان میں ہونے والی معاشی ترقی کا اعتراف عالمی برادری بھی کر رہی ہے اور اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو اور ملک میں امن و سلامتی کا قیام محمد نواز شریف کی مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہے جس کو عوام میں بڑی پزیرائی مل رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.