پی ٹی آئی کے جلسے اورنگی والوں کے سامنے کچھ نہیں ہیں۔فاروق ستار

پریڈگراؤنڈوالوں کوفارغ کرنے کیلئے اورنگی ٹاؤن والے ہی کافی ہیں،سندھ حکومت کی کرپشن پر وائٹ پیپرزشائع کرینگے،25دسمبرکاجلسہ فیصلہ کن تحریک کاآغازہوگا،کراچی کو روشنیوں کاشہربنائیں گے۔کنوینئرایم کیوایم کاجنرل ورکرزکنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 نومبر 2016 22:05

پی ٹی آئی کے جلسے اورنگی والوں کے سامنے کچھ نہیں ہیں۔فاروق ستار

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 نومبر2016ء) :ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئرفاروق ستارنے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے اورنگی والوں کے سامنے کچھ نہیں ہیں،پریڈگراؤنڈوالوں کو فارغ کرنے کیلئے اورنگی تاؤن والے ہی کافی ہیں،وہ سمجھے یہ میوزک اور کشتی رک گئی ہے،مائیں بہنیں ساتھ ہوں تو متحدہ کی کشتی کوکون روک سکتاہے،کراچی کو اس کی عظمت لوٹائیں گے اور روشنیوں کا شہربنائیں گے،بہت جلد ایک بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے اورنگی میں جنرل ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے اورنگی والوں کے سامنے کچھ نہیں ہیں۔ بہت جلد ایک بہت بڑاجلسہ کرنے جارہے ہیں۔کہیں اور جانے والے جب یہ جلسہ دیکھ گے تو واپس آجائینگے۔ پریڈگراؤنڈوالوں کو فارغ کرنے کیلئے اورنگی تاؤن والے ہی کافی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے محافظ ہیں۔ایم کیوایم کے گرفتارارکان آصف حسنین ودیگرجلدواپس آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھے یہ میوزک اور کشتی رک گئی ہے۔مائیں بہنیں ساتھ ہوں تو متحدہ کی کشتی کوکون روک سکتاہے۔کراچی کو اس کی عظمت لوٹائیں گے اور روشنیوں کا شہربنائیں گے۔20سال پہلے کراچی کے بچے پہلی پوزیشن لیتے تھے۔فاروق ستارنے کہا کہ 22اگست کی شام بہت سے لوگوں کے منہ میں پانی آیا۔جبکہ 23تاریخ کے بعدیہ کشتی اور میوزک رواں دواں ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ 25دسمبرکا جلسہ فیصلہ کن تحریک کاآغاز ہوگا۔میئرکراچی کو بھی جیل سے باہرلائینگے۔سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرینگے۔سندھ کے خزانے میں بڑے بڑے سوراخ ہیں وائٹ پیپرزشائع کرینگے۔وائٹ پیپرزہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں جمع کروائینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن پریوٹرن والا دھرنا نہیں دینگے بلکہ 100دن کا پروگرام لے کرآرہے ہیں۔