وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ نے بھارتی سیاستدانوں کو کر کٹ کھیلنے کی دعوت دیدی
بھارتی وزیر اعظم پرجنگ و جدل کا جنون طاری ہے٬بھارت کی پارلیمنٹ کو باضابطہ کرکٹ اور رگبی کا میچ کھیلنے کی دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں اور ہم سے کھیلیں٬ سیاستدانوں کو چاہئے کہ کھیلوں میں آئیں٬ روایتی سیاست کو چھوڑیں٬ فتح کے بعد پش اپس کرنا نیچرل ہے پاکستانی کھلاڑی انڈیا سمیت جہاں بھی کھیلے اور جیتے اچھے کردار کا مظاہرہ کیا وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کیتقریب سے خطاب
اتوار 6 نومبر 2016 17:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے بھارتی سیاستدانوں کو کر کٹ کھیلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم پرجنگ و جدل کا جنون طاری ہے٬بھارت کی پارلیمنٹ کو باضابطہ کرکٹ اور رگبی کا میچ کھیلنے کی دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں اور ہم سے کھیلیں٬ سیاستدانوں کو چاہئے کہ کھیلوں میں آئیں٬ روایتی سیاست کو چھوڑیں٬ فتح کے بعد پش اپس کرنا نیچرل ہے پاکستانی کھلاڑی انڈیا سمیت جہاں بھی کھیلے اور جیتے اچھے کردار کا مظاہرہ کیا۔
وہ اتوار کو سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رگبی میچ کے بعد بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اتنا اچھا ایونٹ منعقد کروایا ٬پاکستان کے صحرائی علاقوں میں ریت پر رگبی کھیل کر دنیا کو نیا انداز متعارف کرایا جاسکتا ہے ٬ اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن بین الاقوامی ٹیموں کو مدعو کریں ہم اور اسپورٹس بورڈ ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز فراہم کرنے کی پیشکش
-
طالبان کو قطر میں یو این نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
-
پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں ، صدر
-
میں عمران خان کے ساتھ تھا اور انشاء اللہ ان کے ساتھ ہی رہوں گا
-
سارک چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سارک کے سیکرٹری جنرل محمد غلام سرور سے ملاقات میں گفتگو
-
بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی ایرانی سفارتخانے آمد
-
صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
-
آئی ایم ایف مشن دورہ پاکستان 2 روزہ بعد مکمل ، روانگی سے قبل شہبازشریف سے ملاقات کریگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.