ریحام خان نے سابقہ شادی سے متعلق خاموشی توڑ تے ہوئے اہم انکشافات کرکے رازوں سے پردہ اٹھا دیا
عمران سے شادی 8 جنوری 2015 کو نہیں٬ 31 اکتوبر 2014 کو ہوئی٬ دوبارہ نکاح کی تقریب صرف فوٹو سیشن کیلئے تھی٬ہماری شادی کی خبر تھرڈ پارٹی نے لیک کی٬ شادی کی پہلی سالگرہ پر تحفہ مانگا تو کپتان نی31 اکتوبر 2015کو شادی کی سالگرہ کے دن طلاق دیدی ٬تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے انکشافات ریحام خان کے انکشافات کے باعث قاضی مفتی سعید کے بیان سے متعلق سوالات اٹھ گئے فوٹوسیشن کانکاح دھوکادہی اورغیراخلاقی ہے٬ شرعی طورپرایسے عمل کے ذریعے دھوکاکیاگیا٬علامہ راغب نعیمی فوٹوسیشن کے نکاح کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ٬فوٹو سیشن نکاح کے ذریعے شریعت کے ساتھ مذاق کیاگیا شریعت کے ساتھ مذاق پر توبہ استغفار لازم ہے ٬سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ یوسف اعوان
اتوار 6 نومبر 2016 22:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سابقہ شادی سے متعلق خاموشی توڑ تے ہوئے اہم انکشافات کرکے رازوں سے پردہ اٹھا دیا٬ ریحام خان نے انکشاف کیاہے کہ ان کا عمران خان سے نکاح 8جنوری 2015کو نہیں بلکہ 31اکتوبر 2014اور اسلامی تاریخ کے مطابق 7محرم کو نکاح ہوا ہے٬ دوبارہ نکاح کی تقریب صرف فوٹو سیشن کیلئے تھی٬ہماری شادی کی خبر تھرڈ پارٹی نے لیک کی٬نکاح خفیہ رکھنے میں میری مرضی شامل نہیں تھی ۔
اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی سابقہ شادی سے متعلق اہم انکشافات کرکے رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔6 جنوری2015 کو عمران خان نے ریحام خان کو دل دینے کا اعتراف کیا اور پھر فٹافٹ شیروانی کی پریشانی ختم ہو گئی۔(جاری ہے)
8 جنوری 2015 کو کپتان اور ریحام کا نکاح ہوا۔اب ریحام خان نے آخر کار خاموشی توڑتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کا کپتان سے نکاح اصل میں 8جنوری 2015 کو نہیں بلکہ 7 محرم یعنی31 اکتوبر 2014 کو ہوا۔
ریحام خان نے یہ بھانڈا بھی پھوڑ دیا کہ شادی کی خبر تھرڈ پارٹی نے لیک کی۔ریحام نے لگے ہاتھ یہ بھی بتایا کہ شادی کی پہلی سالگرہ پر تحفہ مانگا تو کپتان نی31 اکتوبر 2015کو شادی کی سالگرہ کے دن طلاق دیدی اور یہ بھی کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ نکاح کو اتنے عرصے پوشیدہ رکھا جائے گا۔ریحام خان نے اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیا کہ دوبارہ نکاح کی تقریب صرف فوٹو سیشن کیلئے تھی۔ریحام کے بیان نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ اگر شادی 31اکتوبر 2014 کو ہوئی تو8 جنوری2015 کی تقریب کس کو دکھانے کیلئے تھی نکاح کے بعد دوبارہ نکاح کیوں کیا گیا اتنے دن خاموشی کا سبب کیا تھا ریحام نے انکشاف کیا تو بے چارے قاضی صاحب پھنس گئے۔مفتی سعید آج تو کہتے ہیں کہ 7 محرم یعنی 31 اکتوبر 2014 کو نکاح ہوا۔ لیکن انہوں نے 8جنوری 2015کو کہا تھا کہ ابھی ابھی نکاح ہوا ہے۔ مفتی صاحب نے یو ٹرن کیوں لیا اور جھوٹ کیوں بولا اسے کیا کہیں سیاسی مصلحت یا نظریہ ضرورت صرف مفتی صاحب ہی مصلحت کے شکار نظر نہیں آئے بلکہ عمران خان بھی31 دسمبر 2014 تک شادی سے انکاری تھے۔ وہ میڈیا پر الزامات لگاتے اور وضاحتیں پیش کرتے رہے٬ اپنے ٹویٹ میں کپتان نے کہا تھا کہ ان کی شادی کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے خفیہ بیاہ کا چرچہ پاکستانی میڈیا میں عام ہو گیا۔ بات نکلی تو دور تک چلی گئی اور شادی کی خبریں عالمی میڈیا کی بھی زینت بن گئیں۔ یہ بھی کہا جانے لگا کہ عمران خان کے اہلخانہ بیاہ سے خوش نہیں۔ اسی دوران31 دسمبر 2014 کو کپتان کی بہن منظر عام پر آئیں۔ڈیلی میل کے مطابق٬ علیمہ خان نے نہ صرف بیاہ کی تردید کی بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ بھائی نے انہیں ریحام سے شادی نہ کرنے کا یقین دلا دیا ہے۔ علیمہ کے بیان سے بھی شور کم نہ ہوا تو یکم جنوری2015کو کپتان وضاحت کیلئے خود سامنے آ گئے۔عمران خان نے افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ وہ شادی کیلئے مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ کپتان مصلحت پسندی کا شکار رہے لیکن عوام کے سامنے بار بار جھوٹ سے نفرت کا اظہار بھی کرتے رہے۔ قوم کو جھوٹ نہ بولنے کا بھاشن دیتے دیتے کپتان نے جھوٹ موٹ کی تقریب پر راشن بھی خرچ کر دیا۔ریحام خان نے تو حقیقت کھول کر رکھ دی۔ اب عمران خان ہی بتا سکتے ہیں کہ شادی کی اصل تاریخ کیا تھی کپتان کی پراسرار خاموشی برقرار رہی تو عوام ریحام کے بیان کو ہی سچ ماننے پر مجبور ہوں گے۔دوسری جانب ریحام خان کے انکشافات کے بعد علماء کرام نے اپنی مختلف رائے کا اظہار کیا ہے ۔علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ شرعی طورپرایسے عمل کے ذریعے دھوکاکیاگیا٬ فوٹوسیشن کانکاح دھوکادہی اورغیراخلاقی ہے۔راغب نعیمی نے کہاکہ پہلے نکاح کو ہی اصل تصورکیاجائیگا۔سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ یوسف اعوان کا کہنا ہے کہ فوٹوسیشن کے نکاح کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ٬فوٹو سیشن نکاح کے ذریعے شریعت کے ساتھ مذاق کیاگیا شریعت کے ساتھ مذاق پر توبہ استغفار لازم ہے ۔مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.