عمان میں ملازمت کے ویزوں کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا

پیر 7 نومبر 2016 09:18

عمان میں ملازمت کے ویزوں کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار07نومبر 2016 ) : سلطنت آف عمان میں ملازمت کے حصول کے لیے کو شش کرنے والے افراد کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ عمان میں ملازمت کے ویزوں کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیاہے ۔نئی فیسوں میں تقریباََ50فیصد تک اضافہ کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

وزارت مین پاور نے اس کا باضابط اعلان اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا ہے ۔ فی الوقت نجی شعبہ میں ملازمت کے ویزا کی فیسیں 201عمانی ریال ہے ۔لیکن اب یہ بڑھ کر 301عمانی ریال اعدادوشمار کے مطابق عمان میں 1,824,282غیر ملکی شہری کام کرتے ہیں۔گھریلو ورکر ، اؤنٹ کے فارم پر کام کرنے والے ملازمین کے ویزوں کی فیسوں میں اضافہ ہو گیاہے ۔