مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنائے بغیر حقیقی ترقی کا تصور ممکن نہیں ‘ رفیق رجوانہ
آج کی صنفِ نازک قابلیت ٬ ذہانت اور محنت و لیاقت کے اعتبار سے کسی طرح بھی مرد آہن سے کم نہیں‘ گورنر پنجاب کی وفد سے گفتگو
پیر 7 نومبر 2016 19:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کئی خواتین نے اپنے کامیاب برانڈز کے ذریعے نہ صرف ملکی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہیں بلکہ عالمی منڈیوں میں بھی اپنے برانڈز کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کچھ شعبوں میں خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب رہی ہیں جن میں فیشن ڈیزائننگ ٬انٹرپرینئرزڈیکوریشن اور تعلیم کے شعبے قابلِ ذکر ہیں۔گورنر پنجاب نے مختلف شعبوں میں کاروباری سر گرمیوں میں حصہ لینے والی خواتین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ویمن چیمبر آف کامرس کے قیام کو سراہا اور کہا کہ اس سے خواتین انٹرپرینئیرزکو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔گونر پنجاب نے کہا کہ سمیڈا اور دیگر اداروں میں سرمایہ کاری کے منصوبوں میں خواتین کے لیے نہ صرف خصوصی کوٹہ رکھا جاتا ہے بلکہ ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف شعبے متعین کرتے وقت ایسے شعبوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے جن میں براہ راست خواتین کی شمولیت ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا اور نیوٹیک کے زیر اہتمام شروع کیے گئے تربیتی کورسز میں میک اپ ٬ بیوٹیشن ٬انٹرپرینئر ڈیزائننگ اور دیگر ایسے شعبے بھی شامل کئے گئے ہیں جو براہ راست خواتین سے وابستہ ہیں۔اس موقع پر خواتین چیمبر کی وفد نے گورنر پنجاب کو بتایاکہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت خواتین کو تجارت کے شعبے میں احساس تحفظ ملا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ہماری چیمبر بہت جلد ایک آگاہی مہم شروع کررہی ہیں تاکہ اس شعبے سے منسلک خواتین کو ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ انہوں نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ گورنروفد کویقین دلایا کہ حکومت ان کئے مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ وفد نے گورنر پنجاب کو چیمبر میں آنے کی دعوت بھی دی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.