تین سال میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ٬بلوم برگ

چین نے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو پاکستانی قیادت پر اعتماد کا واضح اظہار ہے ٬ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے پر عزم ہے٬تجزیاتی رپوٹ پاکستان بہتر معاشی دورمیں داخل ہوچکا ہے ٬ ٹنڈورا فورم نے بھی پاکستان سٹاک میں 107ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ٬ اقتصادی راہداری نے بلا شبہ سرمایہ کاروں کو راغب کیا ہے٬چیف انویسٹمنٹ آفیسر ٹنڈورا فائونڈر

پیر 7 نومبر 2016 21:58

تین سال میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) دنیا میں معیشت کے بارے میں خبریں دینے والی امریکی کمپنی بلوم برگ نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ٬ چین نے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو پاکستانی قیادت پر اعتماد کا واضح اظہار ہے ٬ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے پر عزم ہے۔

پیر کو موقر اقتصادی جریدے بلوم برگ نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے تجزیے میں کہاکہ تین سال میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ٬چین نے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جو پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا واضح اظہار ہے ۔

(جاری ہے)

ترکی سمیت دیگر غیر ملکی کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں ٬ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے اور حکومت2018تک بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے۔

بلوم برگ کے مطابق چینی تعاون سے پاکستانی حکومت توانائی منصوبے لگا کر بجلی کی قلت کا خاتمہ کررہی ہے ۔ بجلی کی قلت کا خاتمہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دے گا ٬آبادی کے لحاظ سے دنیا کی چھٹی بڑی مارکیٹ عالمی سرمایہ کارکی توجہ کا مرکز ہے ۔ ٹنڈورا فائونڈر کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر مارٹنس نے بلوم برگ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان بہتر معاشی دورمیں داخل ہوچکا ہے ٬ ٹنڈورا فورم نے بھی پاکستان سٹاک میں 107ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ٬ اقتصادی راہداری نے بلا شبہ سرمایہ کاروں کو راغب کیا ہے ۔

اینگروکارپوریشن لمیٹڈ کے چیف فنانشنل آفیسر ناز خان نے بلوم برگ سے بات چیت میں کہا کہ آبادی اور محل وقوع کے لحاظ سے پاکستان میں بہت صلاحیت ہے ٬ جرمنی کی کمپنیاں پاکستان سے غذائی اجناس خرید رہی ہیں ۔