این اے 110، سپریم کورٹ نے سماعت آئندہ کل تک ملتوی کر دی
حلقے میں 50 ہزار ووٹ غیر مصدقہ تھے۔ پی ٹیآئی وکیل بابر اعوان
سمیرا فقیرحسین منگل 8 نومبر 2016 14:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 نومبر 2016ء): سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کے خلاف این اے 110 سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی ۔ سپریم کورٹ میں این اے 110 میں انتخابی عُذر داری سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اپیل دائر کر رکھی تھی جس پر آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رُکنی بنچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ حلقے میں 50 ہزار ووٹ غیر مصدقہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ حلقے میں خواجہ آصف کی جیت کا مارجن محض 20 ہزار تھا۔ ریٹرننگ آفیسر خواجہ آصف سے ملا ہوا تھا۔ جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ یہ بھی سوال ہے کہ حلقے میں موجود غیر مصدقہ ووٹ کس کو ملے؟ بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ این اے 110 میں کاؤنٹر فائلز پر شناختی کارڈز بھی غلط تھے۔(جاری ہے)
جسٹس امیر ہانی مسلم نے دریافت کیا کہ غیر مصدقہ شناختی کارڈ کا کیا مطلب ہوا؟ چیف جسٹس نے بھی استفسار کیا کہ آپ نے کتنے پولنگ بوتھ سے ووٹوں کی تصدیق کروائی؟ جس پر بابر اعوان نے کہا کہ غیر مصدقہ شناختی کارڈ کا مطلب یہ ہے کہ ووٹرز رجسٹرڈ نہیں تھے یا ان کے شناختی کارڈز کے نمبر پورے نہیں تھے۔
بابر اعوان نے مؤقف دیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن میں دھاندلی کی۔ جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو بُلا کر ان کا مؤقف سننا ضروری ہے۔ بابر اعوان کے دلائل مکمل نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے اپیل پر مزید سماعت کو آئندہ کل تک ملتوی کر دیا۔ بابر اعوان کل بھی اپنے دلائل دیں گے۔ خیال رہے کہ این اے 110 سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے حلقے میں انتخابی عُذرداری سے متعلق اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.