بلا سودزرعی قرضہ جات کی فراہمی کیلئے کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری

منگل 8 نومبر 2016 19:58

چیچہ وطنی۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے بلا سودزرعی قرضہ جات کی فراہمی کے لئے ساہیوال ڈویژن میں تقریبا 58ہزار چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈویژن کے تینوں اضلاع ساہیوال ،پاکپتن اور اوکاڑہ کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سنٹروں میں 11ہزار سے زائد کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل کیا جا چکا ہے -ربیع اور خریف کی فصلوں کے لئے زمینداروں کو فی ایکٹر 65ہزار روپے قرضہ فراہم کیا جائے گا -حکومت پنجاب نے جدیدموبائل فون بھی زمینداروں کو فراہم کررہی ہے جس سے ان کا رابطہ حکومت سے آسا ن ترین ہو جائے گاجبکہ ان موبائلز پر فصلوں کی کاشت اور برداشت کے ساتھ موسم کا حال بھی بتایا جائے گا -واضح رہے کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کوچھوٹے کاشتکاروں نے کسان دوست قرار دیتے ہوئے زبردست سراہا ہے جس سے انفرادی سطح پر اور قومی سطح پر معاشرتی ترقی کا درینہ خواب پورا ہو گا -

متعلقہ عنوان :