بھارت میں بلیوں کے گوشت کی بریانی کی فروخت

پولیس نے دکانوں پر چھاپے مار کر پنجروں میں قید بلیاں بھی برآمد کرلیں

منگل 8 نومبر 2016 20:41

بھارت میں بلیوں کے گوشت کی بریانی کی فروخت

چینائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2016ء) بھارت میں بلیوں کو زندہ ابال کر ان کی بریانی بناکر فروخت کرنے کا اسکینڈل سامنے آگیا ۔چنائے شہر کے پلاورام علاقے اور دیگر جگہوں پر چھاپے مار کر پولیس نے کھانے کی دٴْکانوں سے 16 بلیاں برآمد کی ہیں جنہیں چھوٹے پنجروں میں رکھا گیا تھا اور ان میں سے کئی بلیوں کے جسم پر ناسور زدہ زخم تھے۔

اس کے بعد جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی ایک تنظیم پی ایف اے کے چار رضاکاروں نے اس کاروبار کا راز فاش کردیا اور خفیہ کیمرہ لگا کر اس کی ویڈیو فلم بھی بنالی۔ کیمرے میں بلیوں کو ذبح کرنے کے لیے پنجرے سے نکالا جارہا ہے۔ یہ ویڈیو پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس نے اپنی کارروائی شروع کردی۔پلاورام پولیس اسٹیشن کے حکام کے مطابق لوگوں نے اپنی بلیاں غائب ہونے کی شکایات کی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کھانے پینے کی دٴْکانوں پر چھاپے مارے گئے جہاں بلیوں کو مٹن کا گوشت کہہ کر بریانی کی صورت میں فروخت کیا جارہا تھا۔بحال ہونے والی بلیوں کو پی ایف اے میں رکھا گیا ہے جن کی حالت بہت بری ہے۔ ان میں سے بعض زخمی اور بعض کو ناسور ہوچکا ہے۔ پی ایف اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چنائے میں رہنے والا ایک خانہ بدوش گروہ بلیوں کا گوشت کھاتا ہے لیکن خدشہ ہے کہ بلیوں کا گوشت سرخ گوشت کے طور پر 60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :