انگور کھائیں اور مختلف قسم کے انفیکشن سے دور رہیں
انگور کھانے سے جسم کا قدرتی دفاعی نظام مضبوط ہوکر مختلف انفیکشن کو دور کرتا ہے، تحقیق
منگل 8 نومبر 2016 20:41
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2016ء) انگور میں موجود اجزا نہ صرف موٹے افراد میں چکنائیاں ختم کرکے انہیں بلڈ پریشر اور امراضِ قلب سے بچاتے ہیں بلکہ انہیں مختلف قسم کے انفیکشنز ( امراض کے حملہ آور جراثیم) سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ڈیوس کیلیفورنیا میں واقع ویسٹرن ہیومن نیوٹریشن ریسرچ سینٹر کے ماہرین نے انگور اور اسٹرابری میں موجود فائٹو کیمیکلز کا جائزہ لے کر کہا ہے کہ یہ خصوصاً فربہ افراد کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
ماہرین کے مطابق موٹے افراد میں کسی سرجری کے بعد انفیکشن کا خطرہ 35 فیصد بڑھ جاتا ہے خواہ وہ بیکٹیریا سے ہو یا وائرس سے۔ اس سے ان میں انفیکشن کی تعداد بڑھ جاتی ہے اس کے لیے ماہرین نے بہت سے افراد پر تجربات کیے۔(جاری ہے)
موٹے رضاکاروں کو انگور کا رس پانی میں ملا کر دیا گیا یا صرف ایک فرضی محلول پلایا گیا۔ 3 ہفتوں تک اسے پلایا جاتا رہا جب کہ اگلے 3 ہفتے فرضی محلول اور انگور کے رس کا تبادلہ کیا گیا یعنی پہلے 3 ہفتے فرضی محلول اور پھر اگلے 3 ہفتے تک انگور کا رس دیا گیا۔
اس دوران ان کے خون میں چکنائیوں کو نوٹ کیا گیا جن میں لائپڈز شامل ہیں جو امنیاتی نظام پر اثرانداز ہوکر سوزش کی وجہ بن سکتے ہیں۔ جن مریضوں نے انگور کا جوس پیا تھا ان میں دیگر کے مقابلے میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم تھا اور اس کی زیادتی دل کے امراض کی وجہ بن سکتی ہے۔اس کے علاوہ سائنسدانوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ انگور کھانے سے سائٹوکائنز میں بھی اضافہ ہوگیا جو انفیکشنز سے لڑنے والے خاص پروٹین ہوتے ہیں۔ اسی طرح اسٹرابری کھانے سے بھی یہ پروٹین جسم میں پیدا ہوتے ہیں۔ اس سے ثابت ہوا ہے کہ انگور انفیکشنز کو روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتاہیمزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.