ساتھیوں کی برطرفیوں کیخلاف میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ، کلب چوک میں دوسرے روز بھی دھرنا
ینگ ڈاکٹرز نے رات کھلے آسمان تلے گزاری ،مال روڈ پر ایک طرفہ ٹریفک بند ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ، شہریوں کی مظاہرین سے تلخ کلامی مظاہرین کا ساتھیوں کی بحالی اور فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ ، ہزاروں مریض خوار ، مجبوراً پرائیوٹ ڈاکٹرز سے علاج کرانے پر مجبور قصور وار ثابت ہونے پر کارروائی کی ،احتجاج بلا جواز،ہسپتال میں مریضوں کو خوار کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی‘ خواجہ سلمان رفیق
بدھ 9 نومبر 2016 14:57
(جاری ہے)
منگل کے روز ڈاکٹرز نے مال روڈ سے ریلی نکالی اور کلب چوک میں احتجاجی دھرنا دیا جو کہ رات گئے تک جاری رہا جب کوئی مذاکرات کرنے نہ آیا تو ڈاکٹرز تھک ہار کر وہیں سو بھی گئے جس کے بعد صبح کو ینگ ڈاکٹرز نے دوبارہ کلب چوک میں ہی احتجاجی دھرنا دے کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔
دھرنے کے باعث مال روڈ پر ایک طرفہ ٹریفک بند کر کے دوسری جانب سے دو طرفہ ٹریفک کو راستہ دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور صبح سویرے ملازمت پر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس دوران مظاہرین اور شہریوں میں تلخی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹرز اور نرسیں ملکر سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ کے خلاف نعرے لگاتے رہے اور مطالبات کے پورا ہونے تک دھرنہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے رہے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مریضوں کے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹرز پر الزامات، حملے اور تشدد کے واقعات بڑھتے جا رہے ہسپتالوں میں پولیس فورس تعینات کی جائے جب تک ڈاکٹرز کو سکیورٹی نہیں ملتی اور برطرف ڈاکٹرز کو بحال نہیں کیا جاتا دھرنہ جاری رہے گا۔ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث میو ہسپتال میں آنے والے ہزاروں مریض خوار ہوکر رہ گئے ہیں ۔گزشتہ 14 دنوں سے چیک اپ کرانے آنیو الے مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں اور مجبور ہوکر یا تو پرائیوٹ ڈاکٹرز کو چیک کروارہے ہیں یا پھر گھروں کو مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں ۔ دوسری جانب مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ غریب اٹینڈنٹ نے سٹریچر ٹھیک کرانے کا کہا تو ینگ ڈاکٹرز نے میوہسپتال میں اس پر تشدد کیا،قصور وار ثابت ہونے پر ایک نرس کاٹرانسفراور ڈاکٹر کو 1 سال کے لئے معطل کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا احتجاج بلا جواز،ہسپتال میں مریضوں کو خوار کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.