ٹرمپ کی کامیابی کے بعد پوری دنیا میں بڑی تبدیلی آئے گی،پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی‘ کلبھوشن کی گرفتاری پر بھی بھارت کو بے نقاب نہ کرسکے‘ خارجہ پالیسی کی اس سے بڑی ناکامی اور کیا ہوگی‘ خان صاحب کا پارلیمانی تجربہ ہے نہ ہی سیاسی ،وہ ابھی تک پارلیمنٹ کی اہمیت بھی نہیں سمجھ سکے ہیں
قائد حزب اختلاف سید خورشید شا ہ کی پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو
بدھ 9 نومبر 2016 15:18
(جاری ہے)
امریکی صدارتی انتخابات کی اس تبدیلی کا اثر اندرونی طور پر امریکہ میں بھی ہوگا اور دنیا بھی متاثر ہوگی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں مستقل وزیر خارجہ کی تعیناتی ضروری ، اس خلا کے باعث ہماری خارجہ پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو حاضر سروس بھارتی فوجی افسر تھا، را کے ایجنٹ کے طور پر پکڑا گیا ہمارا مستقل وزیر خارجہ نہیں تھا جس کے باعث ہم دنیا پر بھارت کا بھیانک چہرہ نہ دکھا سکے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی کی اس سے بڑی ناکامی اور کیا ہوگی یہی چیز اگر خدانخواستہ بھارت کے ہاتھ لگ جاتی تو ہمیں عالمی کٹہرے میں لاکھڑا کرتا۔افسوس ن لیگی حکومت نے معاملے کو محسوس تک نہیں کیا ، اس سے افواج پاکستان کی کوششوں کو بھی دھچکالگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بارہا مطالبہ کرچکے ، لگتاہے کہ حکومت کے پاس کوئی وزیر خارجہ بننے کے لائق شخص ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا قانون انصاف کمیٹی میں نہ آنا انتہائی تعجب خیز ہے‘ پاناما کیس اپنی جگہ لیکن قانون سازی اپنی ، معلوم نہیں تحریک انصاف کیا کھیل کھیل رہی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ الزام لگانے اور گالیاں دینا اپوزیشن نہیں، اپوزیشن وہ ہے جو ہم پارلیمنٹ میں رہ کر رہے ہیں، عمران خان نے بارہا پارلیمان کے حوالے سے نازیبا الفاظ استعمال کئے اور پھر پارلیمان آئے بھی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران کا پارلیمانی تجربہ ہے نہ ہی سیاست کا ،اس لئے وہ اب تک پارلیمان کی اہمیت نہیں سمجھ سکا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.