لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا ،تحریب کاری کی منصوبہ بندی کرنیوالے چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار
حساس مقامات کے نقشے ، دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر کے ،تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا‘ذرائع
بدھ 9 نومبر 2016 19:24
بہاولنگر/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے کامیاب کارروائی کر کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تحریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ،حساس مقامات کے نقشے اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے بہاولنگر میں کالعدم تنظیم سے وابستگی رکھنے والے خطرناک افراد کی موجودگی کی ایک خفیہ اطلاع پر بھرپور منصوبہ بندی کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگرد صوبائی دارالحکومت لاہور میں تحریب کاری کی منصوبہ سازی کر رہے تھے او ران سے حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارودی مواد ، ہینڈ گرینیڈ اور الیکٹریکل ڈیٹو نیٹر میں ملے ہیں ۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.